ملتان ( پنجاب پوسٹ ) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ترنڈہ محمد پناہ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں خطرناک امین بوکا گینگ سے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ملتان ٹیم نے جیسے ہی کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ مقابلے کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو امین بوکا اور اس کا ایک ساتھی مارے گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا امین بوکا ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے، ہاؤس رابری اور دیگر سنگین جرائم کے 50 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سی سی ڈی کا ایک امدادی رضاکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران رحیم یار خان اور گردونواح کے اضلاع سے بھی اضافی نفری طلب کی گئی، جس نے کارروائی میں حصہ لیا۔
عالمی امن میں پاکستان کا کردار، اسرائیل کی بے چینی اور کوئٹہ کا دھماکہ: اتفاق یا سازش؟: سی ٹی ڈی کا خطرناک ڈاکووں سے مقابلہ ، امین بوکا گینگ کے دو کارندے ہلاک ،امدادی رضا کار شہید












