بچیکی( پنجاب پوسٹ)معروف روحانی بزرگ حضرت بابا فتح دیوان کے عرس مبارک تقریب کے سلسلہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا۔
افتتاحی تقریب میں اظہر اقبال کھوکھر ڈائریکٹر اظہر ایجوکیشن سسٹم بڑا گھر٫ مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وفاقی وزیر برائے مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل این اے 112کے کوآرڈینیٹر رائے صفدر علی خان کھرل ،رائے امجد حیات خان چیئرمین ،سردار سرمد افتخار ڈوگر ،سردار سرفراز ڈوگر ،رانا محمد جاوید ،کاشف رضا وٹو٫ اس موقع پر چیئرمین کیمٹی صدرملک حسن رضا وٹو ،نائب صدر الیاس وٹو نمبردار چیف آ رگنائزر اعجاز احمد قلندری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔
افتتاح میچ دیوان کرکٹ کلب بڑا گھر اور حیدری کرکٹ کلب کلسوکی کے معابین کھیلا گیا جس میں بڑا گھر کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 90 رنز بنائے جس کے تعاقب میں کلسوکی کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز سے پہلے ہدف پورا کر لیا ،ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر سے 24ٹیموں نے حصہ لیا ،شائقین کی بڑی تعداد افتتاحی میچ سے خوب لطف اندوز ہوئے
میچ کے اختتام پہ بڑاگھر کے تمام مرحومین کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
















