لاہور( پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن غلام مصطفی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ، محکمہ انہار کا پٹواری رائے الطاف گرفتار کرلیا گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار پٹواری 3 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار پٹواری کیجانب سے تین مقدمات میں شہریوں سے 2 لاکھ روپے رشوت لی گئی تھی۔ گرفتار پٹواری سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ایک ہفتے کے دوران ساتویں گرفتاری ہے۔ اس سے قبل بہاولنگر، بہاولپور، مظفرگڑھ سے بھی پٹوار یوں کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے۔














