حکومتی پالیسیاں ، 70 فیصد ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ جاتے ہیں ، اسلامی جمعیت طلبا

لاہور ( پنجاب پوسٹ) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے 60 سے 70 فیصد ڈاکٹرز بہتر مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کی تلاش میں بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہیں، جو ملک کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، لہٰذا ریاست کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں پر بھرپور سرمایہ کاری کرے اور انہیں بہتر تعلیمی و پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام دو روزہ بُک فیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ناظم لاہور عبداللہ بن عباس نے بھی خطاب کیا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، فاطمہ ثنا قومی ٹیم کی قیادت کریں گی
: حکومتی پالیسیاں ، 70 فیصد ڈاکٹرز پاکستان چھوڑ جاتے ہیں ، اسلامی جمعیت طلبا

صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک میں تعلیمی، فکری اور اخلاقی شعور کے فروغ کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہی ہے۔ کتاب دوستی کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ مطالعہ ہی نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے۔
بُک فیئر کے دوران طلبہ و طالبات کے لیے مختلف علمی و تربیتی سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے میڈیکل طلبہ و طالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

بُک فیئر میں طلبہ کے لیے مختلف پبلشرز کی جانب سے رعایتی نرخوں پر کتابوں کے اسٹالز، گیمنگ زون، آرٹ گیلری اور فوڈ اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے۔ لاہور بھر کے مختلف میڈیکل کالجز سے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بُک فیئر میں شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے