ریلوے پریم یونین کا مطالبہ منظور، منکور ریلوے اسٹیشن کا نام لیاقت علی شہید ریلوے اسٹیشن رکھ دیا گیا

راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ) وزیرِ ریلوے حاجی محمد حنیف عباسی صاحب نے ”منکور“ ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے ”لیاقت علی شہید“ ریلوے اسٹیشن رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اُنہوں نے یہ فیصلہ ریلوے مزدوروں کی پریم یونین سی بی اے اوپن لائن کے صدر شیخ محمد انور کے مطالبے پر کیا۔ جنہوں نے بروز ہفتہ ریلوے ہیڈکوارٹر میں اُن سے ملاقات کی اور اُنہیں ریلوے مزدوروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

لیاقت علی شہید نے رینجر اور خوشحال گڑھ پولیس چوکی اور ”منکور“ ریلوے اسٹیشن کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے آنے والے خودکش حملہ آور کو دبوچ کر اُس کا منصوبہ ناکام کر دیا اور اپنی جان وطن پر نچھاور کردی۔

شیخ انور نے لیاقت علی شہید کو تمغہ شجاعت اور اہلِ خانہ کو وزیر ریلوے کی جانب سے نقد امداد دینے اور اُس کے جنازے میں شرکت کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب نے پریم یونین کے صدرکے مطالبے پر ریلوے ملازمین کو ”ڈبلیو آئی ٹی“ کی سزائیں ختم کرنے کی (ماسوائے ایکسیڈینٹ اور فراڈ) ریلوے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حفیظ اللہ صاحب کو ہدایات دیں۔جس کے نتیجے میں ہزاروں ملازمین کی ترقی کا راستہ کھل جائے گا۔

698859791 1449797250495852 4517038103392864324 n

اُنہوں نے سی بی اے یونین کے صدر شیخ محمد انور کی درخواست پر ML-2 کی واحد ٹرین خوشحال خان خٹک کو جلدازجلد بحال کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ملازمین کی ترقی کے لیے آئی بی کلیئرنس کی رپورٹ کی شرط بھی جلدازجلد ختم کروانے کا اور ریلوے ملازمین کا 2019 سے بند ٹی اے کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔ اس ملاقات میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے ٹیکنیکل الاؤنس کو 2022؁ء کے پے سکیلوں کی بنیاد پر دیاجائے۔جس پر اُنہوں نے مثبت پیش رفت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ انور نے وزیرریلوے کو محکمہ کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش بنانے پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں ریلوے محنت کشوں کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروادی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے