کوٹلی ستیاں میں پیرا گلائیڈنگ کلب ، کس جگہ پر بنایا جائے گا؟

کوٹلی ( پنجاب پوسٹ) سیاحت کے فروغ اور ضلع مری کو بین الاقوامی سیاحتی مقام بنانے کے لیے پنجاب حکومت کا ایک اور بڑا قدم۔
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے "کرور، کوٹلی ستیاں، مری میں پیراگلائڈنگ کلب کے قیام” کے لیے سول ورکس کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

پاکستان کے خلاف عالمی سازش: تنہا لڑنے والا پاکستان کیسے مقابلہ کر رہا ہے؟: کوٹلی ستیاں میں پیرا گلائیڈنگ کلب ، کس جگہ پر بنایا جائے گا؟

پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 174.2 ملین روپے یعنی ساڑھے 17 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
ٹینڈر سنگل اسٹیج سنگل انویلپ بڈنگ کے تحت e-PADS کے ذریعے جاری کیا گیا ہے، اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 03 جون 2026، صبح 11:30 بجے ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 14 at 2.41.40 PM 2

پنجاب میں سیاحت کے انقلابی منصوبوں کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر یہ منصوبہ عملی جامہ پہن رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کی سیاحت اور ماحولیات کے شعبے میں سرگرم کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ مری کو ایک نئی شناخت مل رہی ہے۔

اس منصوبے کی منظوری میں مقامی ایم پی اے اور دیگر منتخب نمائندوں نے بھی اہم کردار ادا کیا، جن کی کاوشوں سے کوٹلی ستیاں اور کرور کے نوجوانوں کو روزگار اور سیاحت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

یہ منصوبہ مکمل ہونے پر کرور پیراگلائڈنگ کلب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاحوں کو بھی متوجہ کرے گا اور مری کی معیشت کو نئی جہت دے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے