لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی نصاب میں معرکہ حق کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی سمیت دیگر اہم نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : نہ زمین ، نہ ہی پلاٹ ، پنجاب حکومت گھر کیسے دے گی؟: پنجاب حکومت کا معرکہ حق اور حب الوطنی پر فلمیں بنانے کا فیصلہانفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ فلم فنڈ کے تحت "معرکہ حق” اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنائی جائیں گی جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ بھی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی استدعا بھی کی۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ،معرکہ حق کو نصاب میں شامل کرنے کی منظوری : پنجاب حکومت کا معرکہ حق اور حب الوطنی پر فلمیں بنانے کا فیصلہتعلیمی نصاب میں حب الوطنی اور معرکہ حق کے مضامین کو شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نجی تعلیمی اداروں میں معرکہ حق کے ایسے پروگرام نہیں ہوئے جیسے سرکاری اداروں میں ہوئے، نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگرام کے نفاذ کی ہدایت جاری کردی گئی۔










