پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، میٹرک پاس خواتین مفت لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتی ہیں ؟

لاہور( پنجاب پوسٹ)  خواتین کے لیے 70 کروڑ روپے کا ‘ای لرن شی ارن’ پروگرام شروع کردیا ، جس کے تحت میٹرک پاس خواتین کے لیے لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ حاصل کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی خواتین کو آن لائن کام اور ڈیجیٹل کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ‘ای لرن شی ارن’ نامی ایک جامع پروگرام متعارف کرایا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد خواتین کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق ٹیکنالوجی کی مہارتیں سکھا کر انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت منتخب خواتین کو تین ماہ کی مفت آن لائن تربیت دی جائے گی ، جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس میں آن لائن مصنوعات کی فروخت اور برانڈ مینجمنٹ، گرافک ڈیزائننگ میں تخلیقی اوزاروں کے ذریعے بصری کہانی نگاری میں مہارت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مادرِ علمی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی آمد، 21ویں کانووکیشن میں شرکت : پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، میٹرک پاس خواتین مفت لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتی ہیں ؟

اس کے علاوہ ورچوئل اسسٹنٹ یعنی بین الاقوامی کلائنٹس کو انتظامی مدد فراہم کرنا اور آن لائن کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ کی پیشہ ورانہ تربیت شامل ہیں۔

تربیت کے دوران خواتین کو درپیش مالی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مفت لیپ ٹاپ ، ماہانہ وظیفہ ، انٹرنیٹ کی سہولت اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ فراہم کئے جائیں گے۔

اہلیت اور اپلائی کرنے کا طریقہ 

عمر کی حد: 15 سے 35 سال تاہم (کچھ کورسز کے لیے 40 سال تک رعایت)۔

پنجاب کی مستقل رہائشی خواتین جن کے پاس شناختی کارڈ یا ب فارم ہو۔

تعلیم کم از کم میٹرک یا انٹرمیڈیٹ۔

خواہش مند امیدوار پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے پورٹل eearn.pitb.gov.pk یا پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔ سلیکشن میرٹ اور قابلیت کے امتحان کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

ایک تبصرہ برائے “پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، میٹرک پاس خواتین مفت لیپ ٹاپ اور ماہانہ وظیفہ کیسے حاصل کرسکتی ہیں ؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے