مری ( پنجاب پوسٹ)معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ملکہ کوہسار مری میں زبردست جشن اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شہر بھر میں ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔
مرکزی ریلیوں کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی امور راجہ اسامہ سرور، ایم پی اے بلال یامین ستی، سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر احمد نواز اور ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی سمیت دیگر قائدین نے کی۔
مری میں بھی ملک بھر کی طرح معرکۂ حق ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ ریلیوں کے شرکاء نے "پاک فوج زندہ باد” اور "پاکستان پائندہ باد” کے پرجوش نعرے لگائے جس سے فضا نعروں سے گونج اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں:جشن معرکہ حق ، کوٹلی ستیاں میں تقریب کا اہتمام: جشن معرکہ حق،مری میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، ایم پی اے اور سٹیشن کمانڈر کی قیادت میں ریلیاںشرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے خطاب میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ معرکۂ حق ہمارے قومی اتحاد اور عزم کی علامت ہے۔
شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے










