جشن معرکہ حق، اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار

جڑانوالہ( پنجاب پوسٹ)جڑانوالہ میں معرکہء حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار کا انعقاد۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
جڑانوالہ میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پراستحکام پاکستان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔


اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اللہ کی طرف سے بہت بڑا تحفہ ہے۔پاکستان اور انڈیا کی جنگ میں بھارتی افواج کو دندان شکن جواب دینے پر ہم پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جنگ کے دوران پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوئی اور افواج پاکستان کا حوصلہ بلند کیا۔پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وقت آنے پر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔
اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ۔اہلحدیث یوتھ فورس جماعت اہلسنت پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی مسلم لیگ پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق صرف 2 ممالک کی جنگ نہ تھی بلکہ یہ 2 نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا: فیلڈ مارشل عاصم منیر: جشن معرکہ حق، اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے