کوٹلی ستیاں ( پنجاب پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹلی ستیاں میں معرکۂ حق کی تقریب، محکمہ تعلیم، پولیس اور طلباء نے کیک کاٹا
کوٹلی ستیاں:معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹلی ستیاں میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، پولیس کے جوانوں اور اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں :یوم مادر ،پاکستان میں 4 کروڑ مائیں ، روزانہ 32 مائیں زچگی کے دوران انتقال کر جاتی ہیں، رپورٹ: جشن معرکہ حق ، کوٹلی ستیاں میں تقریب کا اہتماماس موقع پر معرکۂ حق کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ معرکۂ حق ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے اور نوجوان نسل اس کے اصل وارث ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔












