دنانیر مبین کی بولڈ لباس پر وضاحت، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی


لاہور( پنجاب پوسٹ)دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ لباس بنا، اداکارہ نے حالیہ دنوں نوٹنگ ہل میں ایک مغربی انداز کا لباس پہنا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا.دنانیر مبین نے اپنے دورۂ لندن کے دوران زارا برانڈ کا منی اسکرٹ اور بلیزر سیٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے فلیس لائنڈ ٹائٹس/اسٹاکنگز پہن رکھی تھیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے جلد نمایاں ہونے والا لباس پہنا ہے۔

تنقید بڑھنے پر دنانیر مبین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر کور تھی اور میں نے جو ٹائٹس پہن رکھی تھیں وہ دراصل موٹی فلیس لائنڈ اسٹاکنگز تھیں، جو جلد جیسا تاثر دیتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ یہ سی تھرو نہیں تھیں بلکہ موٹی فلیس ٹائٹس تھیں، جو صرف جلد جیسا گمان دیتی ہیں۔

تاہم ان کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے