لاہور، سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ تحفظِ ماحولیات کی عوامی آگاہی مہم شروع، کینال روڈ پر واک کا انعقاد

لاہور(پنجاب پوسٹ) سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے محکمہ تحفظِ ماحولیات پنجاب نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر کینال روڈ پر محکمہ تحفظِ ماحولیات پنجاب اور پنجاب گروپ آف کالجز کے اشتراک سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور محمد علی اعجاز سمیت طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 11 19 at 6.03.21 PM

واک کے شرکاء نے سموگ کے مضر اثرات اور فضائی آلودگی کی روک تھام سے متعلق عوامی شعور اجاگر کیا اور صاف ہوا و صحت مند ماحول کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فضائی آلودگی میں کمی کیلئے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور، سموگ کے تدارک کیلئے ہارٹی کلچر ایجنسی کی ٹری واشنگ مہم جاری، درختوں اور پودوں کی دھلائی کا عمل تیز

شرکاء کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی آلودگی کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں، جبکہ شہری فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے سے گریز کریں تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

محکمہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے عوامی آگاہی مہمات اور عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ صاف اور صحت مند ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے