پنجاب بھر میں 570 سکول ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث، ٹریفک پولیس کا سروے مکمل، محکمہ تعلیم سے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پنجاب پوسٹ)ٹریفک پولیس پنجاب نے سروے مکمل کر لیا ہے، جس کے مطابق صوبے بھر میں 570 سکول ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کو محکمہ تعلیم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سروے کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پِک اینڈ ڈراپ (Pick & Drop) کی مناسب سہولیات کا فقدان ہے۔ اس کے نتیجے میں بچوں کو لینے اور اتارنے والی گاڑیاں سڑک پر کھڑی ہو جاتی ہیں۔

صبح اور چھٹی کے اوقات میں سکولوں کے سامنے ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوتا ہے۔ اس صورتحال سے تعلیمی اداروں کے اردگرد کے رہائشی اور تجارتی علاقے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
شہروں کے لحاظ سے سروے میں لاہور کے 132، فیصل آباد کے 81 اور راولپنڈی کے 66 تعلیمی ادارے شامل ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے