میں ایم ایس ہوں ،میرا کام مریض کا معائنہ نہیں ہے ،جہاں مرضی چیلنج کر لو، میرا کوئی کچھ نہیں کرسکتا ، منچن آباد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس کیخلاف عوام کی شکایات

منچن آباد( احسن بلوچ ) ٹی ایچ کیو ہسپتال منچن آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اظہار الحق پر مریضوں سے مبینہ بدتمیزی اور نامناسب رویے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق ایم ایس بننے کے بعد ان کے رویے میں مبینہ طور پر سختی آ گئی ہے، جبکہ مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرنا معمول بن چکا ہے۔

آج بھی ایک مریض چیک اپ کے لیے ڈاکٹر اظہار الحق کے پاس پہنچا تو مبینہ طور پر انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ "مریض چیک کرنا میرا کام نہیں”۔ اس کے بعد سرکاری پرچی پر تحریر درج کرکے اپنی مہر اور دستخط بھی ثبت کر دیے، جس پر مریض اور شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

مبینہ طور پر ڈاکٹر اظہار الحق نے اپنے رویے کے حوالے سے یہ پیغام بھی دیا کہ "جو ہوتا ہے کر لو، میں ایسے ہی کروں گا۔”شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتال عوام کے علاج اور خدمت کے لیے قائم کیے گئے ہیں، جہاں مریضوں کے ساتھ عزت اور شفقت سے پیش آنا ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

شہریوں نے محکمہ صحت پنجاب اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے، مریضوں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی تحقیقات کی جائیں اور سرکاری ہسپتال میں مریضوں کی عزتِ نفس کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ایم ایس ایک انتظامی پوسٹ ہوتی ہے جس کے زمہ ہسپتال کے انتظامی امور سر انجام دینا ہوتا ہے ۔ شکایات کنندگان نے الزام عائد کیا کہ ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق امراض کے واحد ڈاکٹر ہی ایم ایس ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ایم ایس نے طبعی معائنہ نہیں کرنا تو وہ اپنے متبادل آرتھوپیڈک ڈاکٹر کا انتظام کریں ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے