راولپنڈی ( پنجاب پوسٹ) پاکستان کی مسلح افواج کی دشمن کو دوٹوک للکار، ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔گزشتہ سال پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد پاکستانی افواج نے دشمن کو تنبیہ کی ۔پاکستانی افواج کے بارہا متنبہ کرنے کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا ۔
یہ بھی پڑھیں : فیکٹ چیک: کیا وزیرآباد میں جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر صرف پانچ سینیٹری ورکرز نے ریلی نکالی؟: پاکستان کی مسلح افواج کی دشمن کو دوٹوک للکار، ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر9 مئی 2025 کو پاک فوج کے ترجمان نے دشمن کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بھارت نے مفروضوں کی بنیاد پر بلا اشتعال حملے سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے پاکستان اپنے وقت، جگہ اور اپنی مرضی کے مطابق بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ہرقیمت پر اپنی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگا اور بنارہا ہے ۔پاک فضائیہ نے بھی ملکی خودمختاری اور فضائی حدود کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے پوری قوم کیغیر متزلزل عزم اور قومی موٴقف کی موٴثر انداز میں ترجمانی کی۔بھارتی حملے سے لے کر معرکہ حق کی کامیابی تک پاکستان نے اقوام عالم کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھ کر دشمن کی بلا جواز جارحیت کو بے نقاب کیا۔
















ایک تبصرہ برائے “پاکستان کی مسلح افواج کی دشمن کو دوٹوک للکار، ملکی سرحدوں کے محافظ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے،ڈی جی آئی ایس پی آر”
[…] مزید پڑھیں: پاکستان کی مسلح افواج کی دشمن کو دوٹوک للکار، ملکی سرحد… […]