کمشنر لاہور کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ، صفائی آپریشن اور انسداد اسموگ اقدامات کا جائزہ

لاہور(پنجاب پوسٹ) کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار خان نے انہیں شہر میں جاری صفائی آپریشن، مانیٹرنگ میکنزم اور انسداد اسموگ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں مکینیکل صفائی اور روڈ واشنگ کا عمل جاری ہے جبکہ انسداد اسموگ کے لیے 48 رکشے پانی کا چھڑکاؤ اور 10 اسموگ گنز فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔ شہر سے روزانہ کچرا اٹھانے کے لیے 3103 لوڈر رکشے اور 1203 پرائمری گاڑیاں کام کر رہی ہیں۔ کمرشل ایریاز میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان سسٹم بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں 1 ارب 10 کروڑ کی لاگت سے جدید طبی مشینری کی خریداری، کون کون سا علاج مفت ہوگا؟

کمشنر لاہور کو عارضی ڈمپنگ سائٹس سے مین ڈمپنگ سائٹس تک کوڑا منتقل کرنے اور شکایات کے ازالے کے ڈیجیٹل نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے گاڑیوں کے روٹس کو بہتر بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور نے عارضی ڈمپنگ سائٹس پر درختوں پر مشتمل پرائیویسی والز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے، صفائی کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے اور شکایت کنندگان کو فون کرکے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے مؤثر نظام کے لیے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا خاتمہ ضروری ہے جبکہ کوڑا اٹھانے والی تمام گاڑیوں کو مکمل طور پر کور کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے