لاہور(پنجاب پوسٹ)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کے الزامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بھیجے گئے 5 ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر نے قانونی نوٹس کا تحریری جواب ارسال کر دیا ہے، تاہم ان کے جواب کی تفصیلات، قانونی مؤقف اور پیش کیے گئے دلائل تاحال منظر عام پر نہیں آئے۔
چوہدری سالک حسین نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔ بعد ازاں 11 نومبر کو انہوں نے بتایا تھا کہ جواب تیار کر لیا گیا ہے، جسے چند روز میں منظر عام پر لایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے اب باضابطہ طور پر جواب بھجوا دیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان قانونی تنازع میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔
دوسری جانب تحریری جواب کے مندرجات، چوہدری سالک حسین کی جانب سے اختیار کیا گیا دفاعی مؤقف اور قانونی کارروائی کے آئندہ مراحل سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔













