لاہور (پنجاب پوسٹ) مسلم لیگ کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئیں، چوہدری سالک حسین کے سوالوں کا جواب دینے کے بجائے ذاتی حملے شروع کر دیے۔ جب آپ میاں صاحب کو را کا ایجنٹ قرار دے رہی تھیں تو آپ کا ضمیر کہاں تھا؟ جب بخاری صاحب ریمنڈ ڈیوس کو بچانے میں مصروف تھے تو آپ کا ضمیر کہاں تھا؟
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ سارا پاکستان جانتا ہے کہ بدزبانی میں آپ کا کوئی ثانی نہیں، آپ بہرحال خاتون ہیں اور قابل احترام ہیں، کچھ کہیں گے تو عورت کارڈ لے آئیں گی۔ سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا سیاسی کمزوری کا اظہار ہے۔ بے سروپا الزامات کے باوجود چوہدری سالک حسین نے تہذیب اور شائستگی کا دامن نہیں چھوڑا۔









