لاہور (پنجاب پوسٹ) 10 لاکھ افراد کے موبائل میں پورنوگرافکس میٹریل ہونے کا انکشاف ہوا۔اے آئی ایجنسیز کی جانب سے 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا این سی سی آئی اے کے پاس ہے۔پڑھے لکھے افراد کے موبائل فونز میں بھی بچوں کی نامناسب ویڈیوز موجود ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور عاطف امیر
بچوں کا پورونوگرافک میٹریل رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔اس وقت سب سے زیادہ خواتین سائبر کرائم کا شکار ہو رہی ہیں۔ہم خواتین کی ہراسمنٹ کے خلاف سب سے زیادہ کام کررہے ہیں۔بچیاں اپنی قریب ترین سہیلیوں پر بھی اعتماد نہ کریں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر
فلیٹیز، ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سائبر کرائم کی روک تھام اور بچوں میں انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال پر سیمینار ہوا۔جہاں ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر نے خصوصی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم روزانہ دو سے تین بچیوں کو خودکشی سے بچاتے ہیں۔نوے فیصد ہماری بچیاں جاننے والوں پر اعتماد کرلیتی ہیں۔انتہائی قریبی رشتے دار بھی خواتین، بچیوں کو بلیک میل کررہے ہیں۔خواتین ذاتی ڈیٹا لیک ہونے سے بچانے کے لئے لاکھوں روپے دے چکی ہوتی ہیں۔ہمارے پاس شکایت آتے ہی ہم فوری مدد کرتے ہیں۔
ہماری ٹیمیں ہزاروں کیسز حل کررہی ہوتی ہیں۔بچیاں اپنے والدین کے علاوہ کسی رشتے دار پر بھی اعتماد نا کریں۔میں بچیوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ جان چھڑانا چاہتی ہیں یا مقدمہ کرنا چاہتی ہیں۔اگر کوئی جان چھڑانا چاہتی ہے تو میں کہتا ہوں میرے سامنے ویڈیو کال کریں، جب بلیک میلر ویڈیو کال پر مجھے دیکھ لیتے ہیں تو وہ بھاگ جاتےہیں۔











