لاہور (پنجاب پوسٹ) صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے سیشن 2026ء تا 2029ء کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے 13 ریجنز کے صدور کی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کے مطابق مقرر کیے گئے ریجنل صدور میں اسلام آباد سے محمد الطاف شیر، آزاد جموں و کشمیر سے کرنل (ر) ظفر رشید عباسی، بلوچستان سے عبدالمجید سربازی، پنجاب شمالی سے حافظ تنویر احمد، پنجاب جنوبی سے انجینئر احمد عمار یاسر، پنجاب وسطی سے رانا عثمان ودود، خیبر پختونخوا شمالی سے فضل محمود، خیبر پختونخوا جنوبی و وسطی سے تاج ملوک، خیبر پختونخوا ہزارہ سے کامران ریاض اعوان، سندھ سے الطاف احمد ملاح، کراچی سے نوید علی بیگ، گلگت بلتستان سے نوید اللہ خان اور لاہور سے اکرام الحق سبحانی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت عالمی یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات
ریجنل صدور نئے سیشن کے دوران اپنے ریجنز میں الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی و رفاہی سرگرمیوں، خدمتِ خلق کے منصوبوں اور تنظیمی امور کی نگرانی کریں گے۔ وہ ادارے کے اغراض و مقاصد کے مطابق فلاحی خدمات کے دائرہ کار کو مؤثر بنانے اور مستحق افراد تک امداد و سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔













