وہاڑی (پنجاب پوسٹ) وہاڑی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں دو مخالف گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے واقعے نے ہسپتال کا سکیورٹی نظام بے نقاب کر دیا۔ واقعے کے باعث مریضوں، لواحقین اور طبی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایک جانب ڈی پی او وہاڑی کی جانب سے مسلح جتھوں اور غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب شہر کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حساس ترین جگہ ایمرجنسی میں اسلحے کی نمائش اور ہنگامہ آرائی نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ، سمبڑیال پولیس کی بڑی کامیابی، 7 کروڑ روپے مالیت کا 2 کلو سے زائد سونا بازیاب
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ہسپتالوں میں مؤثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مریضوں اور شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔












