مری کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دیا جائے، تاجروں کا پیر سے پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

مری ( پنجاب پوسٹ ) مری میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔مرکزی انجمن تاجران مری، ہوٹل ایسوسی ایشن مری اور ٹرانسپورٹ یونین کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ *کل سے مری میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

مری کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں تاجر رہنماؤں نے حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مری کی معیشت کا 90 فیصد انحصار سیاحت پر ہے۔ سیزن کے عین آغاز پر لاک ڈاؤن سے ہزاروں خاندانوں کا چولہا ٹھنڈا ہو جائے گا۔

WhatsApp Image 2026 05 03 at 4.00.13 PM

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب کا واحد سیاحتی ہل سٹیشن ملکہ کوہسار مری کو لاک ڈاؤن سے فوری مستثنیٰ قرار دیا جائے۔” مری کا موسم، آبادی اور کاروباری نوعیت دوسرے شہروں سے مختلف ہے۔ یہاں سمارٹ لاک ڈاؤن کا مطلب معاشی قتل عام ہے۔ ہوٹل انڈسٹری، ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس اور چھوٹے دکاندار پہلے ہی مہنگائی سے تباہ حال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں درندوں کا راج، معمولی غلطی پر بے زبان جانوروں کو سزا ، ایک روز میں 3 جانوروں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں: مری کو لاک ڈاون سے استثنیٰ دیا جائے، تاجروں کا پیر سے پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان


اعلان کے مطابق کل صبح سے مری شہر، مال روڈ، جھیکا گلی، کشمیر پوائنٹ، پتریاٹہ اور ایکسپریس وے سے منسلک تمام کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی اور کوسٹر سروس بھی معطل رہے گی۔ ہوٹل ایسوسی ایشن نے بکنگز منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ جی ٹی روڈ تک وسیع کر دیا جائے گا۔جب کہ دوسری طرف ایک ٹرانسپورٹر گروپ نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ھے وہ کسی بھی حکومت مخالف ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے