پنجاب میں درندوں کا راج، معمولی غلطی پر بے زبان جانوروں کو سزا ، ایک روز میں 3 جانوروں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

مظفر گڑھ ( قاضی ثاقب ) مظفرگڑھ کے تھانہ شہر سلطان کے علاقے میں آم کے باغ میں داخل ہونے پر گائے کی ٹانگیں کاٹنے کے واقعے کا ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث زمیندار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مظفرگڑھ میں بے رحمی کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی، جانور چارہ کھانے سے قاصر: پنجاب میں درندوں کا راج، معمولی غلطی پر بے زبان جانوروں کو سزا ، ایک روز میں 3 جانوروں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں


ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جانور کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : مکئی کے کھیت میں گائے کیوں گھسی؟ زمیندار نے ٹانگ کاٹ دی: پنجاب میں درندوں کا راج، معمولی غلطی پر بے زبان جانوروں کو سزا ، ایک روز میں 3 جانوروں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں

قبل ازیں مظفر گڑھ ہی میں کھیت میں گھسنے پر ایک گائے کی زبان کاٹ دی گئی تھی ، جبکہ آج ہی راجن پور سے ہی خبر موصول ہوئی کہ مکئی کے کھیت میں جانے والی گائے کی ٹانگ کاٹی گئی ۔ گذشتہ روز لاہور سے شیروں کی کھالیں نوچنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں

عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں سے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے خصوصی قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے