مری ، کوٹلی ستیاں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی ، فنڈز منظور

کوٹلی ستیاں ( پنجاب پوسٹ ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کے وژن کے تحت نئے روٹس پر الیکٹرک بسوں کہ لئے بس سٹاپ شیلٹرزبنانے کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام ضلع مری کے عوام کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔
منظور شدہ منصوبے میں ضلع مری کو خصوصی ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے تحت مری شہر اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں پہلے مرحلے میں الیکٹرک بسوں کیلئے بس سٹاپ شیلٹرز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ فنڈز کی منظوری کے ساتھ ہی منصوبے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی مری کی ممبر شپ ڈرائیو شروع، روات میں ذمہ داران سے مشاورت مکمل
: مری ، کوٹلی ستیاں میں بھی الیکٹرک بسیں چلیں گی ، فنڈز منظور

انتظامیہ کے مطابق دھواں اور شور سے پاک الیکٹرک بسیں مری کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں مدد دیں گی۔
طلبہ، ملازمین، بزرگ شہریوں اور سیاحوں کو سردی اور برفباری میں باوقار سفری سہولت ملے گی۔
پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے دور میں عوام کو سستا اور معیاری سفر میسر آئے گا۔

WhatsApp Image 2026 05 01 at 9.40.30 PM

ضلع مری کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے کو "تاریخی اقدام” قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی ضلع ہونے کی وجہ سے مری میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہمیشہ سے سنگین رہا ہے۔ الیکٹرک بسیں نہ صرف مقامی افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ضلعی انتظامیہ مری کے مطابق ابتدائی طور پر اہم روٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ بس سٹاپ شیلٹرز کی تعمیر اور چارجنگ پوائنٹس کے لیے جگہوں کا انتخاب بھی آخری مراحل میں ہے۔ کوشش ہے کہ رواں سال ہی بس سروس کا آغاز کر دیا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کہ پنجاب حکومت کا مشن ہے کہ لاہور جیسی جدید سہولیات ہر ضلع تک پہنچائی جائیں۔ مری کے عوام کا بھی معیاری ٹرانسپورٹ پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی بڑے شہر کا۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ انشاءاللہ ضلع مری کے لیے مزید ترقیاتی منصوبے بھی لائے جائیں گے تاکہ یہاں کے باسیوں اور آنے والے سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جا سکیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے