ٹیکسلا، ویساک ڈے کی تقریب ، کن ممالک کے بھکشووں نے شرکت کی؟

ٹیکسلا( پنجاب پوسٹ ) ٹیکسلا میں ویساک ڈے 2026 کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں :گوجرانوالہ ، ماس ٹرانزٹ منصوبہ، کن علاقوں میں کون سی بسیں چلیں گی؟ بڑی خبر آگئی: ٹیکسلا، ویساک ڈے کی تقریب ، کن ممالک کے بھکشووں نے شرکت کی؟

تقریب کے دوران دھرمراجیکا اسٹوپا پر مذہبی رسومات ادا کی گئیں جبکہ عالمی بھکشوؤں نے خصوصی دعاؤں کی قیادت کی۔ بعد ازاں ٹیکسلا میوزیم میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران امن کی علامت کے طور پر گھنٹی بجائی گئی اور سفید کبوتروں کو فضا میں چھوڑا گیا۔ بدھ مت کے ورثے کے فروغ کے لیے خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جن میں سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال، میانمار اور ویتنام کے مندوبین نے شرکت کی۔

پنجاب بازی لے گیا؟ مریم نواز نے شہباز شریف کو کیسے مات دی؟
: ٹیکسلا، ویساک ڈے کی تقریب ، کن ممالک کے بھکشووں نے شرکت کی؟

رمیش سنگھ اروڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویساک ڈے بدھ مت کے پیروکاروں کے لیے انتہائی مقدس دن ہے اور یہ امن، برداشت اور انسانیت کا مشترکہ پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا اور دھرمراجیکا اسٹوپا بدھ مت کے عظیم تاریخی ورثے کی نمایاں مثالیں ہیں جو پاکستان کی پہچان ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بازی لے گیا؟ مریم نواز نے شہباز شریف کو کیسے مات دی؟: ٹیکسلا، ویساک ڈے کی تقریب ، کن ممالک کے بھکشووں نے شرکت کی؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور تاریخی مقامات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جن میں عبادت گاہوں کی بحالی اور اقلیتوں کے لیے مختلف فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکسلا کو عالمی سطح پر ہیریٹیج سٹی بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ سیاحت اور ثقافت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

تقریب میں شریک غیر ملکی سفارتی شخصیات کی موجودگی کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی علامت قرار دیا گیا، جبکہ ویساک ڈے کے پیغام کو عالمی امن اور بقائے باہمی کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے