کنٹینر، سومنات، لانگ مارچ اور دھرنے نوجوانوں کا مستقبل نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کنٹینر، سومنات، لانگ مارچ اور دھرنے نوجوانوں کا مستقبل نہیں، قوم کے بچوں کا مستقبل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ہنر میں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے بیٹوں اور بیٹیوں کی تعلیمی و سماجی ضروریات کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھ رہی ہیں، اسی لیے نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی مقبولیت اور کارکردگی سے خوفزدہ عناصر ہمیشہ ان پر ذاتی حملے کرتے ہیں۔ اخلاقیات اور تعلیمات کا درس دینے والے بھی بغضِ مریم کا شکار ہیں۔ مریم نواز نے عملی طور پر کام کرکے دکھایا ہے، اسی لیے عالمی سطح پر ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جعلی تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کے سیاہ دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ صوبے میں ایمرجنسی لگنے کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، جس نے قومی مفاد اور صوبے کے امن پر دہشت گردی کو ترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات قربانیاں دے رہے ہیں۔ ایسے موقع پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف زبان درازی فورسز کا مورال گرانے کے مترادف ہے۔ پاکستانی قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے