لاہور میں ممنوعہ ڈور اور آئس کا دھندہ بے نقاب، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ممنوعہ ڈور اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، اقبال ٹاؤن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گول باغ گراؤنڈ کے قریب سے محمد احمد کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ممنوعہ ڈور اور کیمیکل ڈور کی 16 چرغیاں برآمد ہوئیں۔

دوسری کارروائی میں سبزہ زار پولیس نے کھاڑک نالہ کے قریب سے مبینہ بدنام زمانہ منشیات فروش احمد عرف کالی کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 620 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے دونوں کارروائیوں پر وحدت کالونی اور سبزہ زار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

سدرہ خان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ڈور فروخت کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے