فیصل آباد ، جڑانوالہ میں تھانہ سٹی پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ عمیر عرف میری کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او مظفر علی کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 14 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12 موٹر سائیکلیں اور تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں واضح کمی آئے گی، جبکہ جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔















