جلال پور بھٹیاں( پنجاب پوسٹ ) گورنمنٹ پرائمری اسکول کی ٹیچر کا طالب علموں پر ڈنڈوں سے مبینہ تشدد، ننھے طالب علم پر تشدد سے اس کی انگلی ٹوٹ گئی ،ٹیچر نے چھٹیوں کی دو ماہ کی اکٹھی فیس جمع نہ کرانے پر تشدد کیا ، بچوں کے والد کی تشدد کرنے والی ٹیچر کے خلاف کارروائی کی اپیل
گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول سولنگی کھرل کی ٹیچر کی جانب سے طالب علموں پر مبینہ تشدد کیا گیا ٹیچر نے مبینہ طور پر چھوٹے بچوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک ننھے طالب علم کی انگلی ٹوٹ گئی۔جس کے باعث بچوں کے والدین میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
متاثرہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں پر یہ تشدد اس وجہ سے کیا گیا کہ وہ چھٹیوں کی دو ماہ کی فیس ایک ساتھ جمع نہیں کرا سکے تھے۔ والدین نے اس عمل کو غیر انسانی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے
بچوں کے والد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور تشدد میں ملوث ٹیچر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے دوسری جانب، مقامی افراد نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے










