قصور، منڈی عثمانوالا کے علاقہ میں مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار، مقدمہ درج

لاہور( پنجاب پوسٹ) قصور کے علاقے منڈی عثمانوالا کے علاقہ میں مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنیوالا قاری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس کو چونیاں کے رہائشی محمد نوید نے درخواست دی تھی کہ فیضان مدینہ داؤ کے کلاں میں قاری حافظ اللہ دتہ نے اسکے 07 سالہ بیٹے علی احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے بیٹے کی کمر اور جسم کے مختلف حصوں پر نشان نیلگوں پر گئے

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ جس کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قاری اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا

ڈی پی او قصور کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مدرسوں اور سکول کے بچوں پر تشدد کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے