صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ

مظفرگڑھ ( پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کے ہمراہ رجب طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ساؤتھ امان اللہ و دیگر حکام موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے