ملتان، نکاح کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو سعودی عرب لے جانے والے مبینہ گروہ کا انکشاف

ملتان (پنجاب پوسٹ) نکاح کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو سعودی عرب لے جا کر غیرقانونی کاموں پر مجبور کرنے والے مبینہ گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ لڑکی مبینہ ظلم سے تنگ آ کر پاکستان واپس پہنچ گئی اور انصاف کے حصول کے لیے پولیس کو درخواست دے دی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق شیخوپورہ کے شفیق نامی شخص نے اسے ورغلا کر مبینہ طور پر گروہ کے حوالے کیا۔ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ جنوبی پنجاب کی متعدد لڑکیاں بھی اس گروہ کے مبینہ استحصال کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ای میل پر طلاق یا مذاق میں رشتہ ختم؟ جنریشن زی کے دور میں طلاق پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم اصول طے کر دیے

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے تھانہ بی زیڈ میں درخواست دے رکھی ہے جبکہ معاملہ عدالت میں بھی زیرِ سماعت ہے۔ اس کا الزام ہے کہ ملزمان گھر آ کر اسے ہراساں کرتے ہیں اور گھر پر قبضے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

متاثرہ لڑکی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لیا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے