چونیاں ( پنجاب پوسٹ) چونیاں کے علاقے محلہ قاضیاں والا میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ رمشاء اکیڈمی میں پڑھنے آئی تھی کہ ملزمان نے اسے مبینہ طور پر اکیڈمی کی تیسری منزل پر لے جا کر رسی سے باندھ دیا اور زیادتی کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اس واردات میں حسیب نامی مرکزی ملزم اور اس کے دو ساتھی ملوث ہیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ طالبہ کا طبی معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔






