لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کے تحت کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کر دیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق معطل شدہ سپرنٹنڈنٹ عمران نوید اشرف کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔











