ٹک ٹاکر اسد اسحاق (سد ریپر) کے گھر نقب زنی کیس ٹریس، گینگ گرفتار

لاہور( پنجاب پوسٹ) ٹک ٹاکر اسد اسحاق المعروف سد ریپر کے گھر نقب زنی کے مقدمے میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز نائن، بیدیاں روڈ اور تھانہ ہیر کے علاقوں میں ہونے والی تین نقب زنی کی وارداتیں حل کر لی گئی ہیں۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سد ریپر کے گھر نقب زنی میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سرغنہ ابراہیم عرف اے بی، علی حمزہ، محمد ساجد اور آسیہ بی بی شامل ہیں۔تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ ہیر کے علاقے میں مزید دو چوری کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تقریباً تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے، جس میں ایپل لیپ ٹاپ، کیمرہ، زیورات، پرفیومز، قیمتی کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ملزمان خالی گھروں کی ریکی کرتے تھے اور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو کر واردات انجام دیتے تھے، جبکہ چوری شدہ سامان لاہور سے قصور اور نور پور نہر کی جانب منتقل کیا جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جدید سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد، خفیہ معلومات اور فیلڈ ورک کی مدد سے گینگ کو ٹریس کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد مزید سہولت کاروں اور مال خریدنے والوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے