سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: ایشین گیمز کا اسکواڈ اسلام آباد میں رپورٹ کرے گا، ٹیم کل وطن واپس پہنچے گی

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کل وطن واپس پہنچ رہی ہے، جس کے بعد سیریز کے لیے اسکواڈ کے اراکین کے اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ایشین گیمز اسکواڈ کے کھلاڑی وطن واپسی کے بعد اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جہاں وہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایشین گیمز میں حصہ لینے والے چند کھلاڑیوں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کا امکان کم ہے۔

دوسری جانب سینئر کھلاڑیوں بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے اسکواڈ کی بیٹنگ اور بولنگ لائن میں تجربے کا اضافہ ہو گا۔

قیادت کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کے ساتھ سیریز میں بھی کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے