کوٹلی ستیاں ( نمائندہ پنجاب پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبد الجبار ستی کی اور مرحوم رہنما نثار ستی کی والدہ محترمہ کی دعائے چہلم کی تقریب آج کوٹلی ستیاں میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سابق وزیراعظم و صدر پیپلز پارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور سابق جسٹس شفقت عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی شوکت علی عباسی، کمانڈور عتیق ستی، کمانڈر اجمل ستی سمیت اہم سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات موجود تھیں۔
علماء کرام نے قرآن خوانی کرائی اور والدین کے مقام پر روشنی ڈالی۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی اور مرحومہ کہ ایصال ثواب کہ لئے دعا کی گئی ۔















