’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ تنخواہوں سے محروم ملازمین نے کچرا سڑکوں پر پھینک دیا!

اوکاڑہ ( پنجاب پوسٹ) ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر کچرا پھینک دیا۔

سوشل میڈٰا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ستھر پنجاب پروگرام کے اوکاڑہ میں ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کو گندا کر دیا۔

صفائی کے ملازمین نے گلی محلوں اور بازاروں میں کچرا پھینکنا شروع کر دیا۔ تنخواہوں سے محروم ملازمین کی احتجاجاً سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے ہم سے 14، 14 گھنٹے کام لیا جاتا ہے لیکن تنخواہ نہیں دی جا رہی۔ شدید مہنگائی میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے