ننکانہ صاحب(پنجاب پوسٹ) محمود پورہ میں آل پاکستان گھوڑا رقص میلہ سج گیا، ملک بھر سے آئے 200 سے زائد خوبصورت اور اعلیٰ نسل کے گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر شاندار رقص کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
گھوڑوں کے شاندار رقص پر شائقین نے بھرپور داد دی جبکہ رقص کے دوران گھوڑوں پر نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔میلے میںچ، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت مختلف عمر کے افراد شریک ہوئے آزاد کشمیر، ملتان، جھنگ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے گھوڑوں کے مالکان اور شائقین میلے میں پہنچے ۔
منتظمین کے مطابق پاکستان بھر سے 200 سے زائد گھوڑے میلے میں شریک ہیں، جن میں پنجاب اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں کے گھوڑے شامل ہیں۔ تین روزہ آل پاکستان گھوڑا رقص میلے میں ڈھول کی تھاپ، لوک موسیقی اور روایتی ثقافتی سرگرمیوں نے ماحول کو مزید رنگین بنایا۔










