لاہور( پنجاب پوسٹ) معروف پاکستانی اداکارہ میرا کے والد کو شدید ہارٹ اٹیک کے باعث نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اداکارہ میرا کے مطابق ان کے والد کو سنگین نوعیت کا دل کا دورہ پڑا ہے اور ابتدائی طبی معائنے میں دل کی تین شریانیں بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر تین آپریشنز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرا کا کہنا ہے کہ پہلا آپریشن آئندہ ہفتے متوقع ہے، جبکہ وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
اداکارہ نے مداحوں اور عوام سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اس خبر کے بعد اہل خانہ اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔









