خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم، 15 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور پولیس نے خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم اور تشدد و ہراسگی کے مقدمات میں مطلوب 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو حراست میں لیا۔

ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزمان فیصل اور احسن کو گرفتار کر لیا، جبکہ تھانہ کاہنہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں ملزم عادل کو گرفتار کیا۔

لیاقت آباد پولیس نے بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم اویس کو گرفتار کیا۔ بچیوں سے زیادتی کی کوشش کے جرم میں درج مقدمات میں بھی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں تھانہ اچھرہ پولیس نے شکیل جبکہ تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے آصف کو گرفتار کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات میں بھی 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

تشدد اور ہراسگی کے واقعات کے درج مقدمات میں تھانہ لیاقت آباد پولیس نے حمزہ، زین اور دلاور کو گرفتار کیا۔ شادباغ پولیس نے سرفراز جبکہ لوہاری گیٹ پولیس نے راشد کو حراست میں لیا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے رشید، شمالی چھاؤنی پولیس نے عامر اور آفتاب کو گرفتار کیا۔ شاہدرہ پولیس نے خاتون پر تشدد کے درج مقدمے میں واحد جبکہ ملت پارک پولیس نے دائود کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ خواتین اور بچوں کا تحفظ لاہور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق والدین کی بروقت توجہ بچوں کو جرائم اور استحصال سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے