ضلع مری، محکمہ تعلیم حرکت میں آ گیا، بغیر لائسنس چلنے والے تعلیمی اداروں کو 30 مئی کی ڈیڈ لائن ،تاخیر پر تالے لگ جائیں گے

مری ( نمائندہ پنجاب پوسٹ)محکمہ تعلیم ضلع مری نے نجی تعلیمی اداروں کی اسکروٹنی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسکول جو محکمہ سے رجسٹرڈ نہیں، یا جن کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہو چکی ہے یا ختم ہونے والی ہے، وہ 30 مئی 2026 تک اپنے تمام تصدیق شدہ کاغذات ضلعی دفتر مری میں جمع کروا دیں۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد غیر قانونی طور پر چلنے والے اسکولوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی میں ادارے کو سیل کرنا، بھاری جرمانے اور قانونی چارہ جوئی شامل ہوگی۔

حکام نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کے داخلے سے پہلے اسکول کی رجسٹریشن لازمی چیک کریں تاکہ ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے