لاہور(پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ پنجاب فلم سٹی لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جارہا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق فلم سٹی منصوبہ ملک کا پہلا مکمل "اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب ہے ، پاکستان کی فلمی صنعت کی جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور وسائل کے ذریعے بحالی یقینی بنائی جائے گی، فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
پنجاب میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ: پنجاب میں فلم سٹی بنانے کا فیصلہ ،مجوزہ منصوبے کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آگئیں
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وی ایف ایکس (VFX) اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے بیرونِ ملک انحصار کم کیا جائے گا، جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز بھی فلم سٹی منصوبے میں شامل ہیں، شوٹنگ کے لیے مختلف تمام سہولیات، سیٹس اور مرکزی جھیل بھی بنائی جائے گی، بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہال قائم کیے جائیں گے،میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے،فلم سٹی منصوبے سے ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے















وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ جدید فلم سٹی سے اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے فروغ پائیں گے۔ فلم سٹی منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے۔فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا
پنجاب حکومت کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، مزید تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔










