نارنگ منڈی،کینال ویو روڈ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل، اب سڑک کیسی دکھائی دے رہی ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) نارنگ منڈی میں کینال ویو روڈ کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ منصوبہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، ایم این اے رانا احمد عتیق انور کی سرپرستی اور ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آبپاشی چوہدری محمد حسان ریاض کی خصوصی کاوشوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ منصوبے کے بعد کینال ویو روڈ شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور پُرسکون تفریحی مقام بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پنجاب بھر میں پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی پر شکنجہ سخت، مانیٹرنگ کا نیا نظام نافذ

کینال ویو روڈ کی تزئین و آرائش کے مکمل منصوبے کے بعد راجباہ کے اطراف خوبصورت لوہے کے جنگلے، سرسبز گھاس، پودے اور دیدہ زیب لائٹس نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بینچز بھی موجود ہیں۔تزئین و آرائش کے بعد کینال ویو روڈ کا منظر مزید دلکش ہو گیا ہے، جہاں شہریوں کو سیر و تفریح اور پُرسکون ماحول کی بہتر سہولت میسر آ رہی ہے۔ منصوبے نے نارنگ منڈی کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے