مری میں 29 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کون سی ہیں؟ فہرست جاری ، میونسپل کارپوریشن کا بڑا کریک ڈاؤن

مری ( نمائندہ پنجاب پوسٹ ) میونسپل کارپوریشن مری نے ضلع میں قائم 29 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یہ 29 سکیمیں بغیر این او سی اور نقشہ جات کی منظوری کے کام کر رہی تھیں۔ کارپوریشن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان غیر قانونی سوسائٹیز میں سرمایہ کاری سے گریز کریں تاکہ اپنے سرمائے سے محروم نہ ہوں۔
تمام سوسائٹی مالکان کو فوری طور پر پلاٹوں کی خرید و فروخت، بکنگ اور ترقیاتی کام بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Capture 66

ایک مقامی سماجی شخصیت نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف آپریشن میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جائے اور شفاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام شہریوں کا نقصان نہ ہو۔

کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سوسائٹیز کی تفصیلی فہرست جاری کر دی گئی ھے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے