باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ ’’چاند کب نکلے گا‘‘ پیش کیا گیا

لاہور( پنجاب پوسٹ) باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں فیملی ڈرامہ’’چاند کب نکلے گا‘‘ پیش کیا گیا جس میں فیملیز نے بھر پور شرکت کرکے فنکاروں کو خوب داد دی۔

ہدایتکار اور مصنف گوشی خان نے ڈرامہ میں سماجی رویوں اور معاشرتی تضادات کو طنز و مزاح کے انداز میں خوبصورت انداز میں پیش کیا،مضبوط سکرپٹ،جاندار مکالمے اور فنکاروں کی شاندار اداکاری نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔
 اس ڈرامہ میں فی میل آرٹسٹوں نے بھی سکرپٹ کے مطابق اپنا اپنا کردار ادا کیااورڈرامہ میں کوئی  رقص نہیں تھا،ڈرامہ کی کاسٹ میں سینئر اداکار جواد وسیم،اداکار حسن مراد،ظفر ارشاد، یوسف انجم،توقیر زیدی،بابر عباس، حسنین حیدر، اعجاز بیلی ،ہما علی، ایشا منی،سونیا چوہدری،سعدیہ شیخ، جیا صدیقی اور دیگر شامل تھے۔ 

ڈائریکٹر آپریشنز پکار مغیث بن عزیز نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گوشی خان اور ان کی ٹیم نے اچھا فیملی ڈرامہ پیش کیا،پنجاب آرٹس کونسل نے ہمیشہ تھیٹر کے فروغ اور مثبت معاشرتی کردار پر زور دیا ہے، پنجاب آرٹس کونسل نے معیاری تھیٹر، فنکاروں کو پلیٹ فارم اور صحت مند تفریح کی فراہمی کا عزم کیا ہوا ہے۔
 ڈرامہ’’ چاند کب نکلے گا ‘‘کی خاص بات فوک گلوکار عمران شوکت علی اور انمول فاطمہ کی گائیکی تھی جسے خوب پسند کیا گیا ،یہ ڈرامہ 25 اور 26 اپریل کو بھی باغِ جناح اوپن ایئر تھیٹر میں جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے