مظفر گڑھ ( قاضی ثاقب) دورِ نایاب: عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی واسا مظفر گڑھ اور کوٹ ادو کو عہدے سے معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق افسران کو شہری مسائل بروقت حل نہ کرنے پر ہٹایا گیا ہے، جبکہ انہیں واسا پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عبدالسلام کے پاس ایم ڈی واسا کوٹ ادو کا اضافی چارج بھی تھا۔ اس حوالے سے احکامات نورالامین مینگل، سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے جاری کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکردگی بہتر نہ ہونے پر یہ ایکشن لیا گیا، جبکہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔










