پنجاب اسمبلی کی کفایت شعاری مہم، 2 ماہ میں 77 کروڑ روپے اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد بجلی یونٹس بچالیے

لاہور(پنجاب پوسٹ ) پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے تحت صرف 2 ماہ کے دوران اخراجات میں نمایاں کمی کرکے  بڑی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی۔

پنجاب پوسٹ کو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق کفایت شعاری مہم کے 2 ماہ میں 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم بچائی گئی جسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

کفایت شعاری مہم سے پنجاب اسمبلی میں بجلی کے استعمال میں بھی نمایاں کمی آئی ہے اور 2 ماہ میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد بجلی یونٹس کی بچت کی گئی جب کہ غیرضروری خریداری پر مکمل پابندی ہے، کسی قسم کی نئی پروکیورمنٹ نہیں کی گئی، اس کے علاوہ غیر ملکی سرکاری دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

سرکاری تقریبات اور انٹرٹینمنٹ اخراجات میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جارہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سرکاری پروٹوکول کے بجائے ذاتی گاڑیوں کوترجیح دے رہے ہیں، اسپیکر ملک احمد پہلے ہی اپنی تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جب کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں سے بھی کفایت شعاری مہم کے تحت کٹوتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے