نویں جماعت کے ننھے منے بچے فیل کیوں ہوئے؟ اب نزلہ ماسٹر جی پر گرے گا، ہر ضلع سے ہیڈ ٹیچرز کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں نویں جماعت کے کم نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے ہیڈ ٹیچرز اور اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق بی ایس 16 اور اس سے کم گریڈ کے اساتذہ کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 2026 میں 20 فیصد سے کم نتائج والے بی ایس 17 اور زائد گریڈ کے ہیڈ ٹیچرز کا ضلع وار مکمل ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب نے تمام اضلاع سے کارروائی کی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کم نتائج والے اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی رپورٹ ہر 15 روز بعد جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو مطلوبہ ڈیٹا دو روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ معلومات کی فراہمی میں تاخیر یا نامکمل ڈیٹا جمع کرانے پر سنجیدہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے